ابرہیم حیدری پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

ابرہیم حیدری پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے علی اکبر شاہ روڈ کے قریب سے ایک خطرناک اسٹریٹ کرمنل کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

شب برات کے موقع پر سیکیورٹی سخت، مساجد، امام بارگاہوں اور عوامی مقامات پر خصوصی انتظامات

گرفتار ملزم کی شناخت عرفان ولد نورالدین کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے میں ملوث تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ مختلف جرائم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہیں:

PS عوامی کالونی
67/2020 U/S 353/324/186/34
68/2020 U/S 23A-(I)

PS کورنگی
19/2021 U/S 23A-(I)

PS اسٹیل ٹاؤن
718/2023 U/S 6/9-B

PS زمان ٹاؤن
335/2023 U/S 6/9-A

گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

61 / 100

One thought on “ابرہیم حیدری پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!