کراچی، ایسٹ: تھانہ سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پنجاب حکومت نے بھکاری مافیا کے سرغناؤں کے خلاف سخت اقدامات کی تیاری کرلی
پولیس نے خفیہ اطلاع پر قادری مسجد، پارسی کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے:
تین غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن
نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
بلا نمبری موٹرسائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان میں شامل:
خالد ولد میر صمد خان عرف اسامہ
نقیب شاہ ولد نادر شاہ
ضیاء علی ولد ظرب علی
ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، جن کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔