اے وی ایل سی کراچی کی بڑی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، گاڑیاں، نقد رقم اور اسلحہ برآمد

اے وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) اور سی آئی اے کراچی نے مختلف ڈویژنز میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ویسٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

بلدیہ ڈویژن نے تین کار لفٹر ملزمان مدثر، مست میر، اور دلاور کو گرفتار کرکے اتحاد ٹاؤن سے چوری شدہ TOYOTA LAND CRUISER (رجسٹریشن نمبر BF-3689) برآمد کرلی۔ گاڑی سے دو لاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئے۔

جمشید ڈویژن نے چار موٹر سائیکل لفٹر ملزمان عدنان عرف کشمیری، جمیل، عرفان، اور عمران کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے بلوچ کالونی، رضویہ، اور شاہراہ فیصل سے چوری شدہ تین موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

کلفٹن ڈویژن نے نشے کے عادی دو موٹر سائیکل لفٹر ملزمان زبیر اور احسن کو گرفتار کرکے تھانہ ڈیفنس سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی۔

کیماڑی ڈویژن نے ایک انتہائی مطلوب کار لفٹر ملزم ممتاز علی چنہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی تیس بور پستول برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نبیل اور عدنان پہلے بھی کئی جرائم میں ملوث ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ دیگر ملزمان اور مزید چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

59 / 100

2 thoughts on “اے وی ایل سی کراچی کی بڑی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، گاڑیاں، نقد رقم اور اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!