کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف احتجاج، شہریوں نے ٹرکوں کو آگ لگا دی

کراچی میں منگل کے روز بھی شہریوں نے ہیوی ٹریفک کو روکنے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں چار ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی۔ لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا، جبکہ سخی حسن پر مشتعل شہریوں نے واٹر باؤزر پر حملہ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح، پی سی بی چیئرمین کو مبارکباد

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی مقامات پر ہیوی وہیکلز کو نہ صرف روکا بلکہ آگ بھی لگا دی۔

شدید عوامی ردعمل کے دوران، ایک ہیوی وہیکلز کے ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس مقررہ وقت سے پہلے شہر کی سڑکوں پر ہیوی ٹرک چھوڑنے کے لیے رشوت لیتی ہے۔ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہیوی ٹریفک کے خلاف عوامی ردعمل اور ٹرکوں کو جلانے کے بعد ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے احتجاجاً قومی شارع کو کئی گھنٹوں تک بند رکھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیوی وہیکلز کے خلاف شہریوں کو اُکسانے والے سیاسی جماعت کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

61 / 100

One thought on “کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف احتجاج، شہریوں نے ٹرکوں کو آگ لگا دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!