تھیلیسیمیا اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے نادرا سکھر میں خصوصی ڈیسک قائم

سکھر: نادرا سکھر نے محکمہ صحت سندھ، سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی، اور محمدی بلڈ بینک اینڈ تھیلیسیمیا سینٹر کے اشتراک سے تھیلیسیمیا اور ہیپاٹائٹس کے بچاؤ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سید خورشید شاہ تھے۔

امن 2025 ۔ پاک بحریہ کی میزبانی میں کثیر الملکی بحری مشق

افتتاحی تقریب میں ڈی جی نادرا عامر علی خان، محمدی بلڈ بینک کے سی ای او سید مہدی رضوی، ڈپٹی کمشنر محمد بخش دھاریجو، ڈی ایچ او یاسر گبول، اور غلام محمد میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر الطاف شیخ نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مقررین نے شادی سے پہلے خون کی اسکریننگ اور تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شناختی کارڈ کے لیے آنے والے شہریوں کو تھیلیسیمیا اور خون کے دیگر ضروری ٹیسٹ کروانے کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ صحت مند معاشرہ قائم کرنے کے لیے شادی سے پہلے ایچ بی الیکٹروفوریسس اور دیگر خون کے ٹیسٹ اہم ہیں۔

تقریب میں حکومت سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر درِ ناز جمال کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ یہ مہم تھیلیسیمیا اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

62 / 100

One thought on “تھیلیسیمیا اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے نادرا سکھر میں خصوصی ڈیسک قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!