جوہر آباد: خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار، جرم کا اعتراف۔

کراچی کے علاقے جوہر آباد کی حدود میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 14، نزد مصطفیٰ مسجد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کو خاتون سے بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کامیاب مشترکہ کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور مسروقہ سامان برآمد۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ جوہر آباد پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف ولد غلام نازک کے نام سے ہوئی ہے، جو بلاک 14 فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور ایک سپر مارکیٹ میں سیلز مین کے طور پر کام کرتا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے اس موقع پر عوام کو یقین دلایا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!