چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں سے جھڑپ: 2 بھارتی فوجی ہلاک، 12 باغی مارے گئے

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے اندرا وتی نیشنل پارک میں ماؤ نواز باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بھارتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 12 ماؤ نواز باغی مارے گئے۔

امن مشقوں نے خطے کی بحری افواج کو قریب کیا، میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری

رپورٹس کے مطابق مذکورہ علاقے میں آپریشن کئی روز سے جاری ہے، اور رواں سال کے آغاز سے اب تک جھڑپوں میں 62 ماؤ نواز باغی اور 11 بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ردعمل کے طور پر جاری ہیں۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!