...

امن مشقوں نے خطے کی بحری افواج کو قریب کیا، میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری

کراچی میں "محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل” کے عنوان سے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف اور وزیردفاع خواجہ آصف نے خطاب کیا۔

بلوچستان میں شہادت: نائیک محمد صدیق کی قربانی، ایک نئی تاریخ رقم

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ سمندری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن مشقوں نے خطے کی بحری افواج کو ایک دوسرے کے قریب کیا ہے اور ان مشقوں کے ذریعے روایتی اور غیرروایتی خطرات پر بات چیت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایک مضبوط بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے اور پاک بحریہ علاقائی امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے انقلاب اور مصنوعی ذہانت نے جہاں مواقع پیدا کیے ہیں، وہیں کئی چیلنجز بھی کھڑے کیے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بحری تجارت معیشت کی بنیاد ہے، جبکہ بحر ہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔ عالمی معاشی نظام کا انحصار میری ٹائم شعبے پر ہے اور اس کی حفاظت کے لیے مشترکہ اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔

55 / 100

One thought on “امن مشقوں نے خطے کی بحری افواج کو قریب کیا، میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.