خواجہ آصف کا بیان: "پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اپنانے کی ضرورت، پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ناقابل قبول

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ماضی کی روایت کے مطابق، ان کے احتجاجات اکثر پرتشدد ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج عالمی سطح کے کھیلوں کے ایونٹ کے ساتھ جوڑنا پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان: جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ

خواجہ آصف نے کہا، "ہم چاہتے ہیں کہ قذافی اسٹیڈیم جیسی رونقیں پورے پاکستان، خصوصاً پشاور میں بھی ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ معیشت میں بہتری آرہی ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، زرمبادلہ ذخائر بلند ہیں، اور عوام کو تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔”

انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی رویہ اپنانا ہوگا اور مسلح جتھوں یا دہشت گرد گروہوں کی طرح کے طور طریقے قابل قبول نہیں۔

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں موجودہ سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے مطابق ان کے 99 فیصد مطالبات تسلیم ہوچکے ہیں، تو پھر احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "ماضی میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی حکومتوں کو کئی بار ہٹایا گیا، لیکن ہم نے ریاستی اداروں یا قومی یادگاروں کو نقصان نہیں پہنچایا۔ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کے بجائے سیاسی طور پر کام کرے۔”

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اپنی ریاستی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت اپنے کارکنوں کو جھوٹے دلاسے دے رہی ہے اور ان کے مذاکرات میں سنجیدگی کا فقدان ہے۔

61 / 100

One thought on “خواجہ آصف کا بیان: "پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اپنانے کی ضرورت، پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ناقابل قبول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!