قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب، قومی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑی نئی جرسی میں اسٹیڈیم میں آئے اور شائقین کرکٹ سے ملاقات کی۔

ایس ایچ او ادریس بنگش کے خلاف جھوٹی خبریں، جرائم کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل جاری

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ “ہوم گراؤنڈ پر اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنا ہمیشہ ایک الگ جذبہ ہوتا ہے، اور قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔”

بابر اعظم نے اس موقع پر قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی مبارکباد دیتا ہوں، اور قوم سے درخواست ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے دعا کرے اور ہمیں بھرپور سپورٹ کرے۔”

شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “انشاءاللہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی ہوگی، قوم دعاکرے، ہم بہترین کھیل پیش کریں گے۔”

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے جوش و جذبے اور قوم سے تعاون کی اپیل نے شائقین کرکٹ میں مزید جوش و جذبہ پیدا کر دیا ہے۔

59 / 100

One thought on “قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب، قومی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!