وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی اسماعیلی جماعت خانہ آمد، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے جمعرات کے روز کلفٹن میں واقع اسماعیلی جماعت خانہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے مکھی امین، سمیر لاکھانی، سلیم خواجہ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایس ڈی پی او آفس شارعِ فیصل میں ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر اہم اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی وضع

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے کچی آبادی سید نجمی عالم اور معاون خصوصی برائے اسٹوڈنٹ افیئر منصور شاہانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر بلدیات نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے پرنس کریم آغا خان کی 68 سالہ روحانی قیادت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے پرنس کریم آغا خان کی تعلیم و صحت کے شعبے میں سندھ سمیت پورے ملک میں دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے انسانیت کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ سعید غنی نے اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے کا بھی ذکر کیا کہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر پارٹی کی تین روزہ سیاسی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی رہنمائی دنیا بھر کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

58 / 100

One thought on “وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی اسماعیلی جماعت خانہ آمد، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!