انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران پانچ کارروائیوں میں 11 کروڑ سے زائد مالیت کی 69 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
ایس ایس یو SWAT ٹیم کی UAE SWAT چیلنج 2025 میں شاندار کامیابی، OBSTACLE ایونٹ میں پہلی پوزیشن
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں:
راولپنڈی کے علاقے لالہ زار روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرتا تھا۔
دیگر کارروائیاں:
بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں دو کارروائیوں کے دوران 51 کلو گرام ہیروئن اور 6000 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ضلع نارووال کے ایک گاؤں سے دو کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ان کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اور ان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کا عزم:
اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ منشیات کے خلاف یہ کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے، خاص طور پر نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔