کشمیر کی آزادی کے لیے دس جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو لڑیں گے، کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا اور کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی، اور ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے یادگار پر پھول چڑھائے۔

خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات رمضان المبارک کے باعث ملتوی

جنرل سید عاصم منیر نے کشمیری عمائدین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان نے تین جنگیں لڑی ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو مزید دس جنگیں بھی لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک دن کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔

آرمی چیف نے بھارتی مظالم، ہندوتوا انتہا پسندی، اور کشمیری عوام کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت اور ظلم و ستم کشمیریوں کے عزم کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان کا تعلق ایک گہرے رشتے کی مانند ہے۔ "کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے، اور ہمیشہ رہے گا۔” انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی شمع نسل در نسل منتقل ہو رہی ہے، اور جب تک ہم متحد اور مضبوط ہیں، کسی بھی چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت، اور جنگی تیاری کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور سپاہی اپنی قربانیوں اور جذبے سے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آج پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی عوام اس دن کے موقع پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور بھارتی قبضے کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

 

59 / 100

One thought on “کشمیر کی آزادی کے لیے دس جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو لڑیں گے، کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!