لیاری ایکسپریس وے: حفاظتی اقدامات کی کمی، حادثات معمول بن گئے

کراچی: لیاری ایکسپریس وے عدم توجہی کے باعث غیر محفوظ ہوچکا ہے۔ حفاظتی گارڈرز اور شیٹس چوری ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دو ماہ کے دوران چار بڑے حادثات میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

آرمی چیف کا دو ٹوک پیغام: پاکستان ہر مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا

سہولیات کا فقدان اور ٹول ٹیکس میں اضافہ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کر دیا ہے، لیکن ایکسپریس وے پر نہ روشنی کا انتظام ہے، نہ حفاظتی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ کچرے کے ڈھیر اور نشے کے عادی افراد کی موجودگی نے مسائل مزید بڑھا دیے ہیں۔

تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیاں

تین ہٹی سے پاک کالونی کے درمیان تجاوزات اور منشیات کے اڈے قائم ہیں۔ این ایچ اے اور موٹروے حکام ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

شہریوں کا مطالبہ

شہریوں نے فوری حفاظتی اقدامات، کچرے کی صفائی، اور روشنیوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور ایکسپریس وے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

57 / 100

One thought on “لیاری ایکسپریس وے: حفاظتی اقدامات کی کمی، حادثات معمول بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!