چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

چین نے امریکی درآمدات پر 10 سے 15 فیصد نئے ٹیرف عائد کر دیے ہیں، جس کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی تنازع مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس اقدام کے جواب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر مزید محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

دودی خان کا نیا بیان: راکھی ساونت سے دبئی میں ملاقات کا اعلان

چین کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی کوئلے، ایل این جی، خام تیل اور دیگر اشیاء پر نئے ٹیکس 10 فروری سے نافذ ہوں گے۔ بیجنگ نے امریکی کمپنی گوگل کے خلاف انسداد اجارہ داری کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں، جبکہ دیگر امریکی کمپنیوں کو "ناقابل بھروسہ اداروں” کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب، کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ صدر ٹرمپ نے 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی اپنی دھمکی کو ملتوی کر دیا ہے، جس سے ان ممالک کو عارضی ریلیف ملا ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق یہ اقدامات عالمی معیشت کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔

61 / 100

One thought on “چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!