کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) میں اہم تقرریوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف افسران کو مختلف شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا واٹر پمپ اور گلبرگ کا دورہ، پولیو مہم کا آغاز
عبدالحفیظ صدیقی کو نیب کراچی سے نیب سکھر تعینات کر دیا گیا ہے۔
سید محمد آفاق کو نیب سکھر سے نیب کراچی تعینات کیا گیا۔
حماد حسن، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان کو نیب سکھر میں تعینات کیا گیا۔
محمد فاروق اعظم، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان کو نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔
حامد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو نیب ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا۔
شیرباز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان کو نیب سکھر میں تعینات کیا گیا۔
نسیم احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کراچی کو آئی ٹی سیل نیب ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا۔
یہ تقرریاں نیب کے مختلف شعبوں میں افسران کی موجودہ کارکردگی اور نیب کے کام کے تسلسل کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔
