کراچی: ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے واٹر پمپ گلبرگ میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کی ویکسین پلائی۔ ان کے ہمراہ پولیو ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایاز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
رکشہ ڈرائیور خواتین کو لوٹنے والا، پولیس کا چھاپہ، ساتھی گرفتار
پولیو ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ
طحہٰ سلیم نے اس موقع پر پولیو ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیم کو مزید متحرک ہوکر کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر خود فیلڈ میں جا کر مہم کی نگرانی کریں گے۔
والدین سے اپیل
ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلائیں تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور مؤثر ہے اور پوری دنیا میں یہی ویکسین استعمال ہو رہی ہے۔ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، جو اس ویکسین کی افادیت کا ثبوت ہے۔