رکشہ ڈرائیور خواتین کو لوٹنے والا، پولیس کا چھاپہ، ساتھی گرفتار

ناظم آباد نمبر 4 میں خواتین کو زبردستی رکشے سے اتار کر جہیز کا سامان لے کر فرار ہونے والے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔

ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم کے طلبہ کا ملتان گیریژن کا یادگار دورہ، حب الوطنی کے جذبات کو تقویت ملی

پولیس حکام کے مطابق، کاروائی کے دوران رکشہ ڈرائیور کا ساتھی ملزم شہزاد ولد علاؤالدین گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے جہیز کا کچھ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، جس میں ایک جگ گلاس کا سیٹ، ایک ڈائننگ اسپون سیٹ، اور ایک کولر سیٹ شامل ہیں۔

گرفتار ملزم شہزاد، رکشہ ڈرائیور وقاص ولد علاؤالدین کا بھائی ہے، جو ایک عادی مجرم ہے اور ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔ تاہم، کارروائی کے دوران رکشہ ڈرائیور ملزم وقاص فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز ناظم آباد پولیس اسٹیشن میں الزام نمبر 57/2025 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں جرم دفعہ 379 ت پ شامل کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP)، کے مطابق، پولیس جلد مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے گی

61 / 100

2 thoughts on “رکشہ ڈرائیور خواتین کو لوٹنے والا، پولیس کا چھاپہ، ساتھی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!