سندھ کابینہ کی جانب سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری

کراچی (تشکر نیوز) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی ہے، جو جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ جمع کرے گا۔ اس بل کے مطابق آباد اراضی چھپانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ قدرتی آفات کے دوران ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی، جنوری 2025 میں 2.41 فیصد پر آگئی

کابینہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ زرعی انکم ٹیکس کی شرح کم از کم ایک فیصد اور زیادہ سے زیادہ دس فیصد ہوگی۔ وزیر اعلی سندھ نے وفاق سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

زرعی انکم ٹیکس کی تفصیلات کے مطابق، زرعی آمدنی 150 ملین روپے سے 200 ملین روپے تک ایک فیصد، 200 ملین روپے سے 250 ملین روپے تک 2 فیصد، 250 ملین روپے سے 300 ملین روپے تک 3 فیصد، 300 ملین روپے سے 350 ملین روپے تک 4 فیصد، 350 ملین روپے سے 400 ملین روپے تک 6 فیصد، 400 ملین روپے سے 500 ملین روپے تک 8 فیصد اور 500 ملین روپے سے زائد زرعی آمدنی پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

ایگریکلچر انکم ٹیکس سے وہ کسان مستثنیٰ ہوں گے جن کی زرعی آمدنی 150 ملین روپے تک ہو گی۔

62 / 100

One thought on “سندھ کابینہ کی جانب سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!