ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور وھیکیولر کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت

(تشکر نیوز) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایس ایس پی نے افسران کو افسران بالا کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات دیں اور ایک ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

سعید غنی کا کراچی میں نئے قبرستان بنانے اور انتظامات کے لیے اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان

ایس ایس پی نے اسٹریٹ کرائم اور وھیکیولر کرائم پر ایس ایچ اوز سے تفصیلات لیں اور ان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے 3 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے افسران کو فول پروف سیکیورٹی ارینجمنٹ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی، تاکہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے اور بچوں کو محفوظ طریقے سے قطرے پلائے جا سکیں۔

59 / 100

One thought on “ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور وھیکیولر کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!