بلال کالونی پولیس اور CPLC کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

سینٹرل بلال کالونی پولیس اور CPLC نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت توصیف ولد انعام اور عمر ولد زکی کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق، ملزمان نے بلال کالونی سیکٹر 5E میں اختر جنرل فزیشن اسپتال کے مالک ڈاکٹر عقیل سے 8 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ ملزمان نے بھتہ کی پرچی کے ساتھ 9mm کی گولی بھی لفافے میں ڈال کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی آمیز خط ڈاکٹر عقیل اور لیڈی ڈاکٹر نازیہ کو ارسال کیا۔

تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ بھتہ خوری میں ڈاکٹر عقیل کا کمپاؤنڈر عمر بھی ملوث تھا، جو مرکزی ملزم توصیف کو ڈاکٹر کی تمام معلومات فراہم کرتا تھا۔ بھتہ کی رقم میں سے 4 لاکھ کمپاؤنڈر عمر کو ملنے تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھتہ کی واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون، سم، اور دھمکی آمیز گفتگو کا ڈیٹا بھی برآمد کر لیا۔ ملزمان نے ڈاکٹر یا کلینک پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا تاکہ خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے، تاہم پولیس اور CPLC نے حکمت عملی سے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 44/2025 بجرم دفعہ 384/385 تھانہ بلال کالونی میں درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کے لیے کیس SIU/CIA کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

63 / 100

One thought on “بلال کالونی پولیس اور CPLC کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!