کوٹلی، آزاد کشمیر میں پاک آرمی کے زیرِ اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ افتتاح ہوا۔ ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔
سیاچن: دنیا کے بلند ترین میدان جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال قربانیاں اور عزم
افتتاحی تقریب میں پاک آرمی کے افسران، سول سوسائٹی، تاجر برادری، اسکول کے بچے اور مختلف طبقہ فکر کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ٹرافی کی رونمائی اور پرندوں کو آزاد کرنے کی تقریب نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔
مقامی کھلاڑیوں اور عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو بے حد سراہا، جو نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا، جس میں آزاد کشمیر کے ہر ضلع کی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے پاک آرمی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔