ملک بھر میں انسداد منشیات کی کامیاب کاروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد

جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.129 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
لیاری منشیات کیس: کھجور کی خوشبو پر عدالت کی حیرت

شیخوپورہ – ہرن مینار انٹرچینج (ایم 2):

کار کے خفیہ خانوں سے 24 کلو افیون، 70.8 کلو چرس، اور 1.2 کلو آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسلام آباد – ایم ون موٹر وے:

مسافر بس میں سوار ایک خاتون سمیت ملزم سے 1.7 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور – بحریہ ٹاؤن:

ملزم کے بیگ کی تلاشی کے دوران 2.5 کلو کیٹا مائن برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

برآمدگی کی مجموعی تفصیلات:

انسداد منشیات کے حالیہ اقدامات میں 112.529 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

52 / 100

One thought on “ملک بھر میں انسداد منشیات کی کامیاب کاروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!