پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کا دورہ، مشترکہ مشقوں اور باہمی تعلقات کو فروغ

 پاک بحریہ کے جہاز تبوک اور راہ نورد نے سلطنت عمان کے پورٹ سلطان قابوس، مسقط کا دورہ کیا، جہاں عمانی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کا وزیر اعلیٰ سندھ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متعلق بیان پر سخت ردعمل

دورے کے دوران، مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ عمانی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز رائل نیوی آف عمان، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، اور کمانڈنٹ سید بن سلطان نیول بیس شامل تھے۔ باہمی دلچسپی کے موضوعات، نیوی ٹو نیوی تعاون، اور میری ٹائم سیکیورٹی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دورے کے دوران مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں، اور ملٹری اتاشیوں نے پاکستانی بحری جہازوں کا معائنہ کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور پاکستان اسکول، مسقط کے طلباء نے بھی جہازوں کا دورہ کیا۔

پورٹ کال کے بعد، پی این ایس تبوک نے عمان کے بحری جہاز الشمیخ کے ساتھ سمندر میں مشترکہ مشق کی۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔

پاکستان اور عمان کے درمیان سمندری تعلقات مضبوط ہیں، جنہیں بحری جہازوں کی پورٹ کالز، مشترکہ مشقوں، اور مربوط گشتوں کے ذریعے مزید فروغ دیا جاتا ہے۔ پی این ایس تبوک اور راہ نورد کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان بحری تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

56 / 100

One thought on “پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کا دورہ، مشترکہ مشقوں اور باہمی تعلقات کو فروغ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!