بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر انتظام انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیابی سے انعقاد ہوا۔ یہ ٹورنامنٹ بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں ژوب، شیرانی، اور قلعہ سیف اللہ کے 126 کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔
کراچی: فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
فائنل مقابلہ:
فائنل میچ ایلیون اسٹار اور بلیو ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلیو ٹائیگرز نے شاندار فتح حاصل کی۔
اختتامی تقریب:
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے جیتنے والی ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔
عوامی جوش و خروش:
فائنل میچ کے دوران مقامی عمائدین، نوجوان، اور کھیلوں کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقامی افراد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔
مقامی نوجوانوں کا ردعمل:
"یہ ایک بہت اچھا ٹورنامنٹ تھا، ہم ایف سی بلوچستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا۔”