وہیل چیئر باسکٹ بال کا شاندار انعقاد، کمشنر اسپورٹس فیسٹیول کا نیا سنگِ میل

کراچی: کمشنر اسپورٹس فیسٹیول کے تحت آرام باغ اسٹیڈیم میں وہیل چیئر باسکٹ بال کا انوکھا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی کمشنر کراچی سید حسن نقوی تھے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ شہرِ قائد میں کسی سرکاری سطح پر وہیل چیئر باسکٹ بال کا انعقاد ہوا، جسے عوام اور کھلاڑیوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔

کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست، صارفین کو ری فنڈ کی امید

اسپورٹس فیسٹیول کمیٹی کے چیئرمین حاظم بھنگوار کی زیر نگرانی یہ میچ شاندار انداز میں منعقد کیا گیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے میچ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی اور کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مثبت ردعمل کو دیکھتے ہوئے جلد ہی اسپورٹس فیسٹیول کا دوبارہ انعقاد کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی نے کہا:

"یہ ٹورنامنٹ ایک شاندار کامیابی تھا، اور جس طرح شہر کے عوام نے اس ایونٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی اور کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔”

شہرِ قائد میں اس منفرد ٹورنامنٹ نے معذور افراد کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کی ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ یہ ایونٹ نہ صرف تفریح کا ذریعہ تھا بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کو کھیل کے میدان میں لانے کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!