رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی غیر متوازن حکمت عملی کے باعث داخلی اور خارجی محاذوں پر مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ’’آپریشن آل آؤٹ‘‘ بڑی ناکامی ثابت ہوا ہے، جس کا عالمی سطح پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کے الزامات پر سخت ردعمل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ’’پبلک ریلیشنز‘‘ مہم بھی ناکام ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر بھارتی فوج کی شہرت داغدار ہوئی ہے۔ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اور مقامی شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی فوج کے اہلکاروں میں نفسیاتی دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کا ثبوت بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات اور ذہنی مسائل ہیں۔ 2022ء میں بھارتی فوج کے 40 سے زائد اہلکاروں نے خودکشی کی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج میں غصے اور بدعنوانی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور بھارت کے ہائپر سونک میزائل پروگرام کو بھی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔