پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کے الزامات پر سخت ردعمل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا بے بنیاد اور بھونڈا الزام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں کرپشن کے خلاف نئی ایسوسی ایشن کا قیام

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے، اور یہ بیانات سیاسی مقاصد کے تحت دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دبانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی، اور بھارت میں اقلیتوں پر ظلم اور نفرت انگیز بیانیے عالمی برادری کے سامنے عیاں ہیں۔

پاک فوج نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی افسر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، اور بھارت کا پراپیگنڈہ کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کے اقدامات کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے منصوبے عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو حقیقت سے بالکل برعکس ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ڈھانچے کا بہانہ تراشنے کے بجائے بھارت کو حقیقت کا تسلیم کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بھارتی حاضر سروس فوجی افسر پاکستان کی حراست میں ہے، جو دہشت گردی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ترجمان نے بھارتی فوج کے مظالم کے شکار افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے بھارتی فوج کی قیادت کا رویہ تہذیب، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ریاستی تعلقات کے اصولوں پر مبنی ہوگا، نہ کہ سیاسی ضرورتوں کے مطابق۔

61 / 100

One thought on “پاکستان کا بھارتی آرمی چیف کے الزامات پر سخت ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!