کراچی: تشکر نیوز : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر خواتین پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں۔ اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد ارشد صدیقی نے ڈی ایس پی ایم ٹی کے ہمراہ کراچی پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب کے دوران یہ موٹر سائیکلیں لیڈیز پولیس اہلکاروں کے حوالے کیں۔
خواتین پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلوں کی فراہمی
اس اقدام کا مقصد پولیس کے گشت کے نظام کو مزید بہتر بنانا، رسپانس ٹائم میں کمی لانا، اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والی خواتین پولیس اہلکاروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
موٹر سائیکلیں حاصل کرنے کے بعد خواتین اہلکاروں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت ان کے فرائض کو بہتر انداز میں ادا کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے مزید محنت اور ذمہ داری سے کام کریں گی۔
کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ قدم شہر میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے مشن کا حصہ ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف پولیس کے کام میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔