شاہراہ بھٹو کے پہلے فیز کی تکمیل، تنقید کو مسترد کرتے ہیں: سعید غنی

کراچی (تشکر نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہ بھٹو) کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے، اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ، شاہ فیصل کالونی، اور قیوم آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، جبکہ قائد آباد سے ایم نائن کو منسلک کرنے والے راستے پر کام جاری ہے، جو دوسرے اور تیسرے فیز کا حصہ ہے۔

مصنوعی مہنگائی کے خلاف کمشنر کراچی کا بڑا اقدام، منڈی نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم

سعید غنی نے پیر کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ بھٹو کراچی کے عوام کے لیے ایک شاندار منصوبہ ہے۔ اس کا پہلا فیز دو روز قبل افتتاح کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جو سفر کو نہایت آسان اور تیز تر بنائے گا۔

وزیر بلدیات نے سوشل میڈیا اور ایک نجی چینل پر شاہراہ بھٹو کے حوالے سے کی جانے والی منفی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ راستے مکمل ہیں اور ان پر سفر میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔

سعید غنی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موٹر وے طرز کی شاہراہ پر موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس پر گاڑیوں کی رفتار کی حد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، جو موٹر سائیکل سواروں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ پر خودکار کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جو رفتار کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر چالان جاری کریں گے۔ یہ نظام جلد فعال ہوگا تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر بلدیات نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ شاہراہ پر راستوں کی نشاندہی کے لیے واضح بورڈز نصب کیے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی الجھن کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

58 / 100

One thought on “شاہراہ بھٹو کے پہلے فیز کی تکمیل، تنقید کو مسترد کرتے ہیں: سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!