جنوبی وزیرستان (اپر): محسود اور برکی قبائل کے عمائدین نے علاقے میں امن و ترقی کے لیے گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔ جرگے میں مکین متاثرین کی واپسی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے لیے عمارتیں فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا گیا۔
دشمن پرندے، سیسہ پلائی دیوار اور جنوبی کورین جہاز
قبائلی عمائدین کا عزم اور خراج تحسین
قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) کی دیرپا امن کے لیے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔
مہمان خصوصی کی شرکت
انسپکٹر جنرل (آئی جی) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی جرگے میں شرکت کی۔ انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے پر زور دیا۔
تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں پر روشنی
جرگے میں قبائلی عمائدین نے علاقے میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کوششوں کو سراہا۔ مکین متاثرین کی واپسی کے انتظامات اور امن کی بحالی کے لیے فورسز کی خدمات کو بھی تسلیم کیا گیا۔
امن اور مسائل کا حل
قبائلی عمائدین نے اس جرگے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ یہ جرگہ امن و استحکام کے ساتھ تمام مسائل کا حل ملکی مفاد میں نکالنے کا واضح پیغام دیتا ہے۔