کراچی: پاراچنار کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے آج بھی جاری ہیں۔ اس وقت 12 مقامات پر احتجاج ہو رہا ہے جبکہ رات گئے جوہر موڑ پر بھی دھرنا شروع کیا گیا۔ دھرنوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں: 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد مالیت کی 1478.494 کلوگرام منشیات برآمد
شاہراہ فیصل پر ٹریفک بحال
ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر ناتھا خان پل اور ملیر 15 کے مقامات پر جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ 26 دسمبر سے بند شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
مختلف علاقوں کی صورتحال اور متبادل راستے
ضلع شرقی
ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی مکمل بند، ٹریفک کو 45 کانگریس اور دیگر راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔
کامران چورنگی چاروں اطراف بند، متبادل طور پر موسمیات سے یونیورسٹی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔
جوہر موڑ اور چورنگی کی دونوں سمتوں پر ٹریفک بند، ٹریفک کو نیپا اور پرفیوم چوک کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
صفورا چورنگی کے قریب کئی راستے بند ہیں، ٹریفک کو کرن ہسپتال کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔
ضلع ملیر
ابوالحسن اصفہانی روڈ اور عباس ٹاؤن کے قریب سپر ہائی وے کی سڑکیں بند ہیں، ٹریفک کو اندرونی گلیوں کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
ضلع وسطی
فائیو اسٹار چورنگی مکمل بند، جبکہ سروس روڈ کے ذریعے ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
یونیورسٹی روڈ نیپا تک بند، متبادل راستوں پر ٹریفک جاری ہے۔
انچولی اور عائشہ منزل کے علاقوں میں شاہراہ پاکستان بند، ٹریفک کو اندرونی راستوں پر موڑا گیا ہے۔
پاور ہاؤس چورنگی کا ایک راستہ بند ہے، جبکہ دوسرا راستہ کھلا ہے۔
پروازوں میں تاخیر
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق دھرنوں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ چند دنوں سے پروازوں میں 30 منٹ سے 1 گھنٹہ تک کی تاخیر ہوئی۔
آج صبح 7 بجے سے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
دوپہر کے بعد کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔