تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 29 دسمبر 2023
ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام تھانہ جات میں ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں عوامی آگاہی کے لئے گلیوں شاہراہوں اور چوک سمیت پولیس موبائل پر ہوائی فائرنگ سے روک تھام کیلئے پیغامات آویزاں کردیئے
اس سلسلے میں پینافلیکس، بینرز، نوٹسس کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ ہوائی فائرنگ قانوناً جرم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے جسکی سزا 10 سال قید اور جرمانہ ہے
علاوہ ازیں تمام تھانہ جات نے اپنے اپنے علاقوں کی مساجد میں ہوائی فائرنگ سے روک تھام کیلئے اعلانات بھی کروائے
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک غیر ذمہ دارانہ اور مجرمانہ فعل ہے. ہوائی فائرنگ میں اسلحہ سے نکلنے والی گولی 400 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے واپس زمین پر آتی ہے جو راہگیر، گھروں میں موجود خواتین بچے سمیت کسی کیلئے بھی جان لیوا یا مہلک ہوسکتی ہے
انہوں نے عوام سے ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کی درخواست کی ہے
جبکہ تمام پولیس افسران کو ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی فوری اور بروقت گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے ہیں
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس