تشکر نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی آج بانی پارٹی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے پہلے دور پر بریفنگ دی جائے گی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، شان مسعود کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں
ڈان نیوز کے مطابق ملاقات دوپہر 2 بجے ہوگی۔ مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان، اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا تاکہ انہیں اہم معاملات کی صحیح معلومات فراہم کی جا سکیں۔
عمران خان نے کہا تھا کہ اگر حکومت مثبت مذاکرات چاہتی ہے تو دو مطالبات پر عمل درآمد ضروری ہے:
انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی
9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر سینئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا قیام
انہوں نے کہا تھا کہ مطالبات پر عمل ہونے کی صورت میں سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کی جا سکتی ہے۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت ان مطالبات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر سکتی ہے، جسے پی ٹی آئی برداشت نہیں کرے گی۔
گزشتہ روز اسپیکر ہاؤس میں حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی تھی۔