تشکر نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، جن میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے۔ محمد عباس نے آخری بار اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا، اور قائداعظم ٹرافی کے حالیہ سیزن میں 31 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
کور کمانڈر کراچی کا مزار قائد پر حاضری، بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش
پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی یہ ہیں: کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد، اور محمد عباس۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کے حالیہ دورے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے باوجود ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین صفر سے تاریخی وائٹ واش نے ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔
پاکستان کے مکمل ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں: شان مسعود، سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، اور سلمان علی آغا۔