تشکر نیوز: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایک شاپنگ مال کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو دی گئی۔
جامعہ این ای ڈی کے 211ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں تعلیمی و انتظامی اصلاحات کی منظوری
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کے ٹرک فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ تاہم، ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔