ریئر ایڈمرل جواد احمد نے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمانڈ سنبھال لی

تشکر نیوز لاہور،: ریئر ایڈمرل جواد احمد نے نیول کمپلیکس والٹن لاہور میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب کے دوران کمانڈر سینٹرل پنجاب (COMCEP) کی کمانڈ سنبھال لی۔ وہ بہاولپور سے وزیر آباد تک پاک بحریہ کی تمام یونٹس اور تنصیبات کے کمانڈر اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے فرائض انجام دیں گے۔

بلال کالونی پولیس کی بڑی کارروائی: بینک کیش ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

ریئر ایڈمرل جواد احمد نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے پی ایس، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس سیف، پاکستان نیوی وار کالج میں ڈائریکٹنگ اسٹاف، ملائشیا میں پاکستان کے ڈیفنس اتاشی، کمانڈر سرفس ٹاسک گروپ 3، اور کمانڈانٹ پاکستان نیول اکیڈمی شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل جواد احمد گوادر میں بطور کمانڈر ویسٹ، ہائیڈرو گرافر آف پاکستان، اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں بطور ڈی جی سی 4 آئی اور ڈی سی این ایس ٹریننگ بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے کمانڈ کی ذمہ داریاں ریئر ایڈمرل جواد احمد کے سپرد کیں۔ ریئر ایڈمرل جواد احمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ہیڈکوارٹرز کے اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کروایا گیا۔

 

 

کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز، اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ تقریب پاک بحریہ کی روایت کے مطابق شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!