کراچی پولیس چیف سے ڈمپر ٹرک مالکان کے وفد کی ملاقات، ٹریفک حادثات اور دیگر مسائل پر گفتگو

تشکر نیوز کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے آل پاکستان ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود کی قیادت میں 11 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بختاور خان، شمس شاہوانی، وحید لیڑی، نور اللہ اچکزئی، حاجی محمد پناہ، محمود محسود، شیر نواز و دیگر شامل تھے۔

پاکستان بزنس فورم: 2024 بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین سال قرار

ملاقات کے دوران وفد نے کراچی میں اپنے شعبے سے جڑے مختلف مسائل اور مشکلات پر روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پولیس چیف نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثات اکثر غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور قانون کی خلاف ورزی کے سبب پیش آتے ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جاوید عالم اوڈھو نے واضح ہدایات جاری کیں کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز اور ان کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ تمام ڈرائیورز کو تربیت یافتہ بنایا جائے گا اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل عملداری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!