تشکر نیوز (کراچی): ناصرہ اسکول، پرائمری سیکشن، نارتھ کراچی کیمپس میں سالانہ کھیلوں کا دن انتہائی جوش و خروش اور شاندار طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی جنید احمد خان، اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ فہمیدہ ویلفیئر ٹرسٹ، بانی آل پاکستان میڈیا الائنس اکیڈمی کے پریزیڈنٹ، اور اسسٹنٹ کمشنر ارسلان طارق، اسپورٹس کوآرڈینیٹر حمیرا صدیقی کی موجودگی نے تقریب کو مزید جاندار بنا دیا۔
تھانہ گلبہار کی بروقت کارروائیاں، گھٹکا ماوا اور منشیات فروش گرفتار
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد طلباء نے مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ والدین نے بھی بچوں کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیا، جس سے تقریب میں مزید جوش پیدا ہوا۔ اسکول کی پرنسپل کرن شہباز، پرائمری سیکشن کی سربراہ نورین کامران، سیکنڈری سیکشن کی سربراہ مصباح عثمان، اور پری پرائمری سیکشن کی سربراہ غزل عظیم نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
دن کا ایک اہم لمحہ طلباء کی جانب سے ناصرہ اسکول کے لوگو کو بہترین ہم آہنگی کے ساتھ تشکیل تھا، جس نے حاضرین کی خوب داد سمیٹی۔
مہمانِ خصوصی جنید احمد خان نے جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے طلباء کو محنت اور لگن کی اہمیت سمجھاتے ہوئے ناصرہ اسکول کی ٹیم کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
یہ دن نہ صرف کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہا بلکہ طلباء اور والدین کے لیے یادگار لمحات بھی فراہم کیے، جو ایک ناقابل فراموش موقع بن گیا۔