آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ بیچنے والی کمپنیوں پر مسابقتی کمیشن کا بھاری جرمانہ

تشکر نیوز (اسلام آباد): کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (مسابقتی کمیشن) نے پاکستان میں آئس کریم کے نام پر فروخت کیے جانے والے فوڈ آئٹمز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو بڑی کمپنیوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر گداگری کے الزام میں سعودی عرب جانے والے مسافر گرفتار

مسابقتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیاں اپنی مصنوعات میں دودھ سے بنی کریم کے بجائے ویجیٹیبل آئل اور جانوروں کی چربی استعمال کر رہی ہیں اور ان مصنوعات کو آئس کریم کے نام سے فروخت کر رہی تھیں۔ کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ کی فروخت غیر قانونی اور دھوکہ دہی کے زمرے میں آتی ہے۔

جرمانے کی تفصیلات:

یونی لیور پاکستان پر 95 ملین روپے کا جرمانہ۔

فرائزلینڈ کمپینا اینگرو پر 75 ملین روپے کا جرمانہ۔

کمیشن کا حکم:

کمیشن نے دونوں کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ:

اپنی مصنوعات کے ساتھ اجزائے ترکیبی (Ingredients) کا ذکر کریں۔

واضح طور پر ڈسکلیمر دیں کہ ان کی مصنوعات آئس کریم نہیں بلکہ فروزن ڈیزرٹ ہیں۔

آئس کریم کے نام سے جاری تمام اشتہارات فوری طور پر بند کریں۔

شکایت اور انکشافات:

یہ شکایت ایک مقامی آئس کریم بنانے والی کمپنی "ہِکو” کی جانب سے درج کی گئی تھی۔ کمیشن نے بتایا کہ یونی لیور اور فرائزلینڈ کمپینا اینگرو اشتہارات کے ذریعے اپنی مصنوعات کو آئس کریم ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کر رہی تھیں۔

عالمی معیار کا حوالہ:

 

 

کمیشن نے مزید کہا کہ امریکا، آسٹریلیا اور بھارت میں فوڈ کمپنیاں صرف دودھ سے بنی اشیاء کو آئس کریم کے طور پر فروخت کر سکتی ہیں، جبکہ فروزن ڈیزرٹ کو علیحدہ درجہ دیا جاتا ہے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!