کراچی ایئرپورٹ پر گداگری کے الزام میں سعودی عرب جانے والے مسافر گرفتار

تشکر نیوز (کراچی): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا، جو گداگری میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار مسافر کی شناخت الہاندو پنور کے نام سے ہوئی ہے، جو فلائٹ نمبر XY638 کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہا تھا۔

اے وی ایل سی کی کامیاب کارروائی، بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ الہاندو پنور کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ 2019 میں عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گیا تھا اور وہاں گداگری میں ملوث ہونے کی وجہ سے اس کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔

مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سعودی حکام نے اسے جون 2023 میں گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کیا تھا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے 2 لاکھ 40 ہزار روپے کے عوض عبدالشکور نامی ایجنٹ سے ویزہ اور ٹکٹ کا انتظام کروایا تھا۔ ایجنٹ نے اسے سعودی عرب پہنچنے کے بعد بھیک مانگنے کا مشورہ دیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والے چار مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔

61 / 100

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر گداگری کے الزام میں سعودی عرب جانے والے مسافر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!