آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات

جنوبی وزیرستان (تشکر نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس دوران، آرمی چیف کو وانا میں جاری سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے، اور پاکستان میں دیرپا امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جرأت، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم ہی ملک کی خودمختاری کی بنیاد ہے اور فوج کے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔

آرمی چیف نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج فتنہ الخواج کے خاتمے تک اس کا تعاقب جاری رکھے گی، اور اس کے سہولت کار، تخریب کار اور فنانسر کو ریاست کے خلاف ان کی مذموم سرگرمیوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔

 

 

وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

69 / 100

One thought on “آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!