کراچی: واٹر کارپوریشن کا پانی کی فراہمی کے حوالے سے وضاحت، افواہوں کو مسترد کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی بلا تعطل اور معمول کے مطابق جاری ہے، اور تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔ کلفٹن، پی آئی بی، گلشن اقبال، سخی حسن، کیماڑی اور لیاری سمیت شہر بھر کے تمام ڈسٹری بیوشن پمپنگ اسٹیشنز سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ترجمان نے کہا کہ شہر کو یومیہ 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، تاہم واٹر کارپوریشن کے سسٹم میں فی الحال صرف 650 ایم جی ڈی پانی دستیاب ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 550، گھارو پمپنگ اسٹیشن سے 30، اور حب کینال سے 70 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس کی شہر بھر میں منصفانہ تقسیم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ لائنوں کا پانی واٹر ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، کیونکہ 650 ایم جی ڈی پانی میں سے صرف 15 سے 18 ایم جی ڈی پانی سرکاری ہائیڈرنٹس کے ذریعے عوام کو فراہم کیا جاتا ہے، جو سرکاری رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ واٹر ٹینکرز کو روکنا ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے، کیونکہ ٹینکرز کے ذریعے پانی مساجد، امام بارگاہوں، ہسپتالوں، سکولوں، سرکاری و ریاستی اداروں، اور عوامی ٹینکوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پریشان کرنے کے لیے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ جو بھی ریاست اور اداروں کی رٹ کو چیلنج کرے گا، اس کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے گی۔ مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا بھی غیر قانونی عمل ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان مظاہرہ کرنے والوں کی فوٹیج ریاستی اداروں کو ارسال کی گئی ہے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

55 / 100

One thought on “کراچی: واٹر کارپوریشن کا پانی کی فراہمی کے حوالے سے وضاحت، افواہوں کو مسترد کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!