اسلام آباد (تشکر نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کراچی: واٹر کارپوریشن کا پانی کی فراہمی کے حوالے سے وضاحت، افواہوں کو مسترد کر دیا
اس کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی اور تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "پاکستان ہے تو ہم سب ہیں”، اور انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہا۔