تشکر نیوز، کراچی: ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کورنگی کراچی نے وزیر مکیش چاولہ کی ہدایات پر سپر ہائی وے کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی۔ کارروائی ای ٹی او خواجہ وسیم اور سہیل عباس کی نگرانی میں کی گئی، جہاں ملزم کی نشاندہی پر بڑی مقدار میں بین الاقوامی برانڈ کی شراب برآمد ہوئی۔
قومی مسائل پر بات چیت کے لیے تیار، مگر جرائم پر رعایت ممکن نہیں: بلال اظہر کیانی
ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کراچی ریاض حسین کھوسو نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد ہونے والی شراب کی مالیت تیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔ مزید یہ کہ شراب کی سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ریاض حسین کھوسو کے مطابق ملزمان مقامی سطح پر بین الاقوامی معیار کی شراب تیار کر رہے تھے اور انہوں نے شراب بنانے کے فارمولے کو اپنانے کا جدید طریقہ کار اختیار کیا ہوا تھا۔
برآمد شدہ شراب کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تشکر نیوز کے مطابق، یہ کارروائی کراچی میں غیر قانونی شراب کی سپلائی روکنے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔