...

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کا دورہ، تعمیراتی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

تشکر نیوز کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (KATI) کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ ڈائریکٹر انڈسٹریز سمیع جملانی، ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان، اور ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز احسن ادریس بھی موجود تھے۔

کمشنر کراچی کا ضلع کیماڑی مچھر کالونی کا دورہ، پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

میزبان سابق صدر کاٹی محمد دانش خان، مسعود نقی، زبیر چھایہ، اور کاٹی کے موجودہ صدر زاہد سعید سمیت دیگر معروف صنعتکاروں نے ڈی جی ایس بی سی اے کا پرتپاک استقبال کیا۔

صنعتکاروں نے تعمیراتی مسائل سے ڈی جی ایس بی سی اے کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے تعاون کی درخواست کی۔ ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے تمام مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعلقہ ڈائریکٹرز کو ان کے حل کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کاٹی میں ایک ماہ کے لیے ایس بی سی اے کا ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا اور کورنگی سمیت تمام انڈسٹریل زونز کے بلڈنگ اور کمپلیشن پلانز کی تیز تر منظوری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

عبدالرشید سولنگی نے کورنگی انڈسٹریل زون کی بیوٹی فکیشن کا بھی اعلان کیا، جس میں سڑکوں پر لائٹنگ، گرین بیلٹس کی خوبصورتی، اور بیرونی تزئین و آرائش شامل ہوگی۔ انہوں نے صنعتکاروں کو فائر سیفٹی آلات اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

 

 

بعد ازاں، ڈی جی ایس بی سی اے نے ڈپٹی کمشنر کورنگی سے ملاقات کی اور انڈسٹریز کی ترقی کے لیے کاٹی ممبران کے تحفظات اور بیوٹی فکیشن کے منصوبے پر مشترکہ تعاون کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صنعتوں کے فروغ اور مسائل کے حل کے لیے مکمل طور پر سنجیدہ ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.