کراچی: ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان بلال کالونی کی حدود میں گھریلو واردات کرنے کی نیت سے گھوم رہے تھے، جہاں پولیس کو شک ہوا اور انھیں رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ تاہم، نہ رکنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے۔
مسابقتی کمیشن پاکستان نے گمراہ کن تشہیر پر معروف کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے
ملزمان کا اعتراف:
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گھروں اور بنگلے میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ملزمان اکثر وارداتوں میں اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے اور گھروں میں داخل ہو کر ڈکیتی کرتے تھے۔ ان کے طریقہ واردات میں گھروں کے دروازوں یا گیٹ کو کھلا دیکھ کر داخل ہونا اور پھر فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹنا شامل تھا۔
گروہ کی تاریخ اور دیگر جرائم:
ملزمان کا گروہ 2012 سے کراچی میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان کے چار سے زائد ساتھی پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ گروہ اغوا برائے تاوان، اقدام قتل، ڈکیتی، اور رہزنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے برآمدگی:
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تھانہ سرسید کی چھنی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزمان کا گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ میں بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
چھاپہ مار کارروائیاں:
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے لیے حوالہ کر دی گئی ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔