(کراچی) – رمپا پلازہ، ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق:
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی: عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
اطلاع ملتے ہی 2 ایمبولینسز، 4 فائر بریگیڈ ٹرک، اور 1 سنارکل جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔
آگ عمارت کی دوسری منزل کی چھت پر قابلِ تلف سامان میں لگی۔
بروقت کارروائی سے آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔
عینی شاہدین کے مشاہدات:
اس عمارت میں گزشتہ عرصے میں 3 سے زائد آگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
حادثے کے نتائج:
کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریسکیو حکام نے شہریوں کو اپیل کی ہے کہ آگ سے بچاؤ کے اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر اطلاع دیں۔