وزیر داخلہ محسن نقوی کا سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا تفصیلی دورہ

(تشکر نیوز) – وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال قائمقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح ال مراببہ نے کیا۔

ایف آئی اے کا غیرقانونی کرنسی خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید کال سنٹر کی سہولت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کے ایڈوانس ٹیکنالوجی سسٹمز اور پاسپورٹ کے جدید نظام کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاسپورٹ کے اجراء سے لے کر وصولی تک کے نظام کو مزید سہل بنانے اور جعلسازی کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے سعودی عرب کے تعاون کو پاکستان کے پاسپورٹ نظام کو فول پروف بنانے کے لیے سودمند قرار دیا، اور کہا کہ اس سے عوام کو سہولت ملے گی اور دھوکہ دہی سے نجات حاصل ہوگی۔

محسن نقوی نے سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے کال سنٹر کی طرز پر پاکستان میں بھی کال سنٹر بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ سعودی عرب کے تعاون سے پاسپورٹ میں جعلسازی اور کاغذات میں ردوبدل کرنے والوں کو پاکستان میں ہی پکڑا جا سکتا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ سعودی حکام نے پاسپورٹ میں ردوبدل اور جعلی کاغذات پر 3700 پاکستانیوں کو اپنے ایئرپورٹس پر پکڑا تھا، جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!