ایف آئی اے کا غیرقانونی کرنسی خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

(تشکر نیوز) – فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور اسٹیٹ بینک کراچی نے غیرقانونی ذر مبادلہ کے تبادلے کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایک اہم کارروائی کی۔

کراچی میں ٹریفک جام کے ذمہ دار خراب واٹر ٹینکرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان

ایف آئی اے حکام کے مطابق، ڈیفنس فیز 2 ایکسٹنشن کے علاقے میں غیر قانونی فارن ایکسچینج کی خرید و فروخت کے خلاف چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزم حمزہ شاہد کو غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ایف آئی اے کو مجموعی طور پر 95,000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے، جبکہ چھاپے میں غیر ملکی کرنسی کی غیر مجاز خرید و فروخت سے متعلق دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا۔

 

 

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے اور گرفتار ملزم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکام نے غیر قانونی کرنسی کے تبادلے میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!